کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں آکسیجن سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، 2 افراد جاں بحق

391

کراچی:  شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں آکسیجن سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن 24 مارکیٹ میں آکسیجن سلنڈر خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور تک سنائی دی، جس کے باعث علاقے میں خوف وپراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اس حوالے سے ایس ایچ او مدینہ کالونی امداد پہنور نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد اسلم اور محمد رفیق کے نام سے کی گئی اور ان کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ ایس ایچ او امداد پہنور نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد ٹرک سے آکسیجن سلنڈر اتار کر دکان میں منتقل کر رہے تھے کہ اس دوران آکسیجن سلنڈر پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنی کے 2 ملازمین شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہوگئے جو کہ ماڑی پور گریکس کے رہائشی بتائے جاتے ییں تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔