اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے عقب میں مارگلہ کے پہاڑوں میں آگ لگ گئی۔
سی ڈی اے اور اسلام آباد وائلڈ لائف کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ فیصل مسجد کے قریب مارگلہ پہاڑوں میں لگی ہے،آگ کے باعث دھوئیں کے بادل فضا میں چھا گئے ہیں۔
عوام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آگ لگتی نہیں ہے بلکہ لگائی جاتی ہے۔ ٹمبر مافیا مبینہ طور پر مارگلہ کی پہاڑیوں سے لکڑی چوری کرتا ہے اور ملی بھگت سے عملہ سے مل کر وہاں آگ لگا دی جاتی ہے تاکہ یہ بات نہ پتا چل سکے کہ کتنے درختوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لیا اور کتنے چوری کرلیے گئے ہیں۔