سپریم کورٹ میں پنجاب عام انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم ادائیگی کیخلاف اِن چیمبر سماعت

295

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پنجاب عام انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم ادائیگی پر اِن چیمبر سماعت کے موقع پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل 3رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوگئیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ اِن چیمبر سماعت کر رہا ہے جس میں جسٹس اعجاز الاحسن اورجسٹس منیب اختربھی شامل ہیں،اسپیشل سیکریٹری خزانہ اورایڈیشنل سیکریٹری خزانہ،اٹارنی جنرل، سیکریٹری الیکشن کمیشن۔

وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام بھی چیمبر میں پیش ہوئے،اس موقع پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت فنڈز کے اجرا کے معاملے میں بے بس ہے، پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا۔