سپریم کورٹ کا تقسیم رہنا ملک کیلئے المیہ ہوگا، حکمران الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، عمران خان

531
supremacy

لاہور :چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ یہ سب این آر او کے لئے انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں، اداروں کے غلط کاموں پر تنقید نہ ہونے سے معاشرہ تباہی کی طرف جاتا ہے ،سپریم کورٹ کا تقسیم رہنا ملک کیلئے المیہ ہوگا۔

جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سب کو دعا کرنی چاہیے کہ سپریم کورٹ میں اتحاد ہو، جب تک آپ آئین نہیں بچاتے آپ ملک نہیں بچاسکتے، الیکشن سے یہ سارے بھاگ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے لاپتہ کیا جا رہا ہے اور گھروں پرحملے کرائے جارہے ہیں اظہر صدیق کے گھر پر حملہ خوف پھیلانے کیلئے کیا گیا یہ سب خوف کیلئے کیا جارہا ہے لیکن ڈرتا کوئی نہیں ، انسانی بنیادی حقوق تو یہاں ہیں ہی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ علی ا مین گنڈا پور کے ساتھ دیکھیں کیا کیا۔ رات 12عدالت لگا کرا نہیں بھکر لے گئے ، اب سیاستدانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ دنیا میں ہمارا مذاق بن رہا ہے ، لوگ بناناری پبلک کہیں گے ، سپریم کورٹ لوگوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے ، ہم صرف 90دنوں کی شق پر عملدرآمد کی بات کررہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے تین ہزار کارکنوں کو پکڑا ہوا ہے،ہر روز نئی ایف آئی آر ہوتی ہے۔