طیبہ گل ہراساں کیس، عمران خان اور دیگر کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری

399

اسلام آباد:طیبہ گل حراساں کیس کی انکوائری کمیٹی نے عمران خان ، اعظم خان اور جسٹس (ر)جاوید اقبال کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 اپریل کو انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔

انکوائری کمیٹی کے افسر نے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا، انکوائری افسران تمام مقامات سے ثبوت جمع کریں گے جہاں طیبہ گل کو محبوس رکھا گیا،خیال رہے کہ احتساب عدالت لاہور کے جج رائو عبدالجبار نے بھی انکوائری افسران کو 18 اپریل کو طلب کر رکھا ہے، طیبہ گل کیس میں عدالت نے انسپکٹر جنرل پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو انکوائری افسر مقرر کر رکھا ہے۔