اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی اتحادیوں نے سر جوڑ لئے، اجلاس میں قانونی ماہرین بھی شریک ہیں۔
مذید پڑھیں: سپریم کورٹ کا تقسیم رہنا ملک کیلئے المیہ ہوگا، حکمران الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، عمران خان
جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اتحادی قیادت کا اجلاس جاری ہے جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، ملک احمد خان ، مولانا اسعد محمود اور رانا تنویر سمیت دیگر حکومتی و اتحادی رہنماؤں نے شرکت کی۔
قانونی ماہرین میں مصطفی رمدے اور اٹارنی جنرل کے علاوہ دیگر شریک ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اجلاس کے اراکین کو بریفنگ دی۔
اس اجلاس خاص بات یہ نوٹ کی گئی کہ تمام غیر متعلقہ سٹاف کو کمرے سے باہر نکال دیا گیا۔