اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں۔
شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں، پہلے امریکا پر اپنی حکومت گرانے کا الزام لگایا اور اب اسے خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ تعلقات درست ہوسکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس عمل کے دوران عمران نیازی کے جھوٹ اور اقتدار کی ہوس نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے کے اہم مفادات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔