زرداری اور بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات

371

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ آئندہ کی حکمت عملی سمیت تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تمام قانونی اور آئینی اقدامات کر نے پر اتفاق کیا۔