چین: غیر ملکی تجارت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا

574

بیجنگ:چین کی مجموعی اشیا کی درآمدات اور برآمدات میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 4.8 فیصد کی توسیع ہوئی ہے جس نے پہلے دو ماہ کی 0.8 فیصد گراوٹ کو واپس کر دیا۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 8.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پہلے تین مہینوں کے دوران درآمدات 0.2 فیصد بڑھی ہیں۔ صرف مارچ کے مہینے کے دوران غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.5 فیصد زیادہ ہوئی ہے۔