اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی،اجلاس میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے سے متعلق معاملے پر غور ہو گا۔