چین ۔ آسٹریلیا تنازع کے حل پر اتفاق رائے باہمی فائدہ مند تعاون کا اظہار ہے، وزارت تجارت

845

بیجنگ: چین اور آسٹریلیا نے حال ہی میں دوستانہ مشاورت کرتے ہو ئے عالمی تجارتی تنظیم کے فریم ورک میں تنازعے کو حل کرنے پر اتفاق رائے کیا جو باہمی فائدہ مند تعاون کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔

وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ چین اور آسٹریلیا دونوں عالمی تجارتی تنظیم کے رکن اور ایک دوسرے کے اہم تجارتی شراکت دار ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین ایک دوسرے کے صنعتی تحفظات کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے بات چیت، مشاورت اور تعاون کے جذبے کے ساتھ آسٹریلیا کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے تاکہ عالمی تجارتی تنظیم کے پینل مرحلے میں موجود 2 معاملات سمیت معاشی اور تجارتی تنازعات حل ہوسکیں۔

اس کا مقصد دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کا استحکام اور طویل مدت کی ترقی کا فروغ ہے۔