اسلام آباد :وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب میں اقوام متحدہ کی معاون قابل تحسین رہی ہے، ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون سمیت انسانی امداد پر بھی بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈ ینیٹر جولین ہارنیس نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا متحرک رکن ملک ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران اقوام متحدہ کی جانب سے معاونت قابل تحسین ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے متحرک رکن کی حیثیت میں عالمی فورمز پر کام جاری رکھے گا۔
ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون سمیت انسانی امداد پر بھی بات چیت کی گئی، وزیر خارجہ نے پاکستان کے سماجی و اقتصادی شعبے میں ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کی تعریف کی۔