ورلڈ بینک نے چین کی بحالی پر عالمی نمو کی پیشگوئی میں اضافہ کر دیا

527

واشنگٹن:عالمی بینک  گروپ کے صدر ڈیوڈ مل پاس نے اعلان کیا ہے کہ بینک نے چین کی بحالی کے باعث 2023 کے لئے عالمی نمو کی پیشگوئی جنوری میں 1.7 فیصد سے بڑھا کر 2 فیصد کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مل پاس نے چین کی جانب سے نوول کروناوائرس وباسے نمٹنے کے لیے بہتر نقطہ نظر کو اس اضافے کی وجہ بتایا ہے۔ مزید براں  توقع ہے کہ رواں سال چین میں شرح نمو گزشتہ تخمینے 4.3 فیصد کے مقابلے میں 5.1 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سمیت جدید معیشتیں بھی بینک کی پیشگوئی کے مقابلے میں بہتر ہو رہی ہیں۔ عالمی بینک کے سربراہ نے متنبہ کیا کہ بینکاری شعبے میں افراتفری اور تیل کی زیادہ قیمتیں نشوونما کے امکانات پر ایک بار پھر دبا ڈال سکتی ہیں اور بینک کے اثاثوں میں عدم توازن کے مسئلے کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔