راولپنڈی،جھگیوں میں آگ لگنے سے سات سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا

365

  راولپنڈی:کینٹ کے پوش علاقے رینج روڈ پرجھگیوں میں آگ لگنے سے سات سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 عثمان گجرکیمطابق آگ لگنیکی اطلاع پرامدادی ٹیموں کو فوری روانہ کیا گیا،ترپال کی جھگیوں میں اچانک آگ لگنے سے مکینوں میں بھگدڑمچ گئی،جھگیوں سے ملحقہ مٹی کی دیوارجھگیوں پرآ گری جس سے سات سالہ یاسین نامی بچہ ملبہ تلے دب گیا اورآگ میں زندہ جل گیا۔ 

ریسکیو1122 نے لاش ملبے سے نکا ل کر ہسپتال منتقل کردی ۔ترجمان کے مطابق ابتدائی طورپرآگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔جھگیاں ایک خالی پلاٹ میں بنائی گئی تھیں۔