اسلام آباد: وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ توڑ پھوڑ کیس میں پراسکیوشن کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں تھے ، پراسیکیوشن نے مجھے موجودہ حکومت کی کارکردگی قوم کے سامنے عیاں ہوچکی ہے ، موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ۔
پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عام آدمی نے سب سے زیادہ قیمت ادا کی ہے ، ملکی معیشت بالکل بیٹھ گئی ہے ، عام آدمی کی زندگی ، متاثر ہورہی ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے دور میں معاشی نمو 6فیصد تھی اور آج 35.4فیصد پر طوفان برپا ہے ، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم قانون اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اس فسطائیت کا سامنا کررہے ہیں۔