چین اور پاکستان کے تحفظات نظر انداز، بھارت نے سری نگر میں جی20اجلاس بلا لیا

386

نیودہلی:چین اور پاکستان کے تحفظات کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت نے سری نگر میں جی 20اجلاس کی تاریخ مقرر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جی 20اجلاس 22سے 24مئی کے دوران مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ہو گا، اس اجلاس کے حوالے سے گزشتہ برس سے تیاریاں جاری تھیں ، اجلاس بھارت کی تمام 28ریاستوں اور 8مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں منعقد کیاجارہاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ  پاکستان اور چین نے ارونا چل پردیش میں جی 20اجلاس منعقد پر اعتراض کیا تھا ، بیجنگ نے گروپ کی میٹنگ کیلئے  اروناچل پردیش سمیت مزید 11مقامات کے نام تبدیل کرنے کی بھی تجویز دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے جی 20رکن ممالک کو مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں سیاحت سے متعلق اجلاس کی میزبانی کیلئے بھارت کو تحفظات بارے آگاہ کردیا گیا ہے۔

 حکومت پاکستان کا موقف ہے چونکہ مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے اس لیے وہاں اجلاس نہیں ہونا چاہیے اور چین کی حکومت نے بھی اس موقف کی تائید کی تھی۔