لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ایک ہی روز شفاف انتخابات مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔
ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکمران جماعتوں کے مفادات کی لڑائی میں ملک کا بیڑہ غرق ہوگیا، سیاسی جماعتوں نے ڈائیلاگ کا راستہ نہ اپنایا تو حالات مزید خراب ہوں گے، ملک بدامنی کی لپیٹ میں، معیشت تباہ اور مہنگائی نے عوام کے ہوش اڑا دیے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں آئین و قانون مذاق بن گیا ہے ، قانون صرف غریب کے لیے ہے، تمام ادارے باہم دست و گریبان، ایک دوسرے کے ساتھ تصادم میں مصروف ہیں، حکمرانوں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے عوام کو ریلیف ملا ہو۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات حکومت کی ناکامی ہیں، خیبرپختونخوا میں اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری کے واقعات ہوتے رہتے ہیں ۔