سازش کر کے نواز شریف کو عہدے سے ہٹایا گیا،رانا ثنا اللہ

255

فیصل آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سازش کر کے نواز شریف کو عہدے سے ہٹایا گیا، عمران خان بے شرم آدمی ہے کسی کی عزت نہیں کرتا۔ 

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی میری ذمہ داری ہے، بائی پاس کے قریب اپنا مرکزی دفتر بنا لیا ہے، عید کے بعد مرکزی دفتر کا افتتاح کروں گا، بائی پاس کی تعمیر پر 250 کروڑ لاگت آئی، بائی پاس کا بننا ضروری تھا، موجودہ حکومت انتہائی مشکل حالات میں ملک کو سنبھال رہی ہے۔ 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف دور میں پاکستان ترقی کر رہا تھا، نواز شریف دور میں دہشت گردی، لوڈشیڈنگ کا بھی خاتمہ کیا گیا، نواز شریف دور میں پاکستان 6 اعشاریہ 2 فیصد پر ترقی کر رہا تھا، اس فتنے کو لانے کیلئے سازش کی گئی، بابا رحمتے نے کیسے کیسے فیصلے کیے۔