مسافر طیارے پر لیزر لائٹ فائر کرنے پر 2 سال کی سزا  

443

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میں وسکونسن کے وفاقی جج نے مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو  مسافر طیارے پر لیزر لائٹ مارنے کے جرم میں 2 سال قید کی سزا سنادی ۔

استغاثہ کے مطابق  43 سالہ ملزم، جس پر جنوری میں فرد جرم عائد کی گئی تھی، نے 2021 میں ڈیلٹا ایئر کی پرواز پر لیزر فائر کیا تھا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ کاک پٹ میں لیزر اسٹرائیک سے پائلٹ کی بینائی متاثر ہوتی ہے جو انتہائی خطرناک ہے اور کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2021 میں امریکہ میں ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں پر لیزر حملوں کے ریکارڈ 9,732 واقعات ہوئے۔

ایوی ایشن کے مطابق ان واقعات میں 2021 میں 120 ہزار ڈالر کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔