پنجاب الیکشن کے حوالے سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے، مریم اورنگزیب کی وضاحت

427

 اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب الیکشن کے حوالے سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے گئے، انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ ہوگا.

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات جھوٹ اور پروپیگنڈا ہے.

مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی قیادت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیایہ اطلاعات من گھڑت اور محض قیاس آرائیاں ہیں۔ حکومت میں شامل تمام جماعتیں ایک ہی دن ملک بھر میں الیکشن کی حامی ہیں، میڈیا  ایسی خبر نشر کرنے سے پہلے ترجمان سے تصدیق کرلے،انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ ، فتنے فساد، آئین شکن ،گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔