عمران کی عدالت پیشی کی کوریج روکنا کامعاملہ،پیمرا کونوٹس جاری

312
supremacy

اسلام آباد:ہائی کورٹ نے عمران خان کی عدالت پیشی کی کوریج روکنے کے پیمرا کے حکم کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے پیمرا کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ قانون کی نظر میں پیمرا نے اختیار سے تجاوز کیا ہے، اگر اختیار کا یہ غلط استعمال نہ روکا گیا تو پیمرا آئندہ بھی یہی کرے گا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ یہ پابندی تو صرف اسی ایک دن کے لئے تھی، جس کے جواب میں وکیل نے کہا کہ ایک دن، ایک گھنٹہ یا تین گھنٹے کی پابندی لگانا بھی اختیار سے تجاوز ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اس روز جو کچھ ہوا اس پر کچھ تو کیا جانا تھا،پبلک پراپرٹیز توڑی گئیں، کوئی اس کی ذمہ داری لینے کے لئے بھی تیار نہیں، یہ تو کم سے کم ہے کہ کہہ دیا جائے کہ کوریج نہ کریں۔

عدالت نے کہا کہ یہ بھی روایت بن چکی کہ جواب دینے کی بجائے کہا جاتا ہے کہ اس نے بھی تو کیا ہے،عدالت نے پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔