اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین دنیا بھر میں مقبول ترین سیاسی رہنما بن کر سامنے آئے ہیں ، معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے سرورق پر عمران خان کی تصویر اور انٹرویو کے اقتباسات شائع کر دیئے، مضمون نے پی ٹی آئی رہنماوں کی توجہ بھی حاصل کی ۔
سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شائع مضمون کو اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کیا،میگزین نے عمران خان کا انٹرویو بھی کیا، سوال و جواب کے فارمیٹ کے بجائے اس نے پورے مضمون میں انٹرویو کے اقتباساتشائع کیے ،لیکن عمران خان کے حامیوں کو یہ انداز پسند نہیں آیا اور میگزین اور مصنف چارلس کیمبل پر اپنا غصہ نکال دیا۔
پی ٹی آئی کے ایک حامی معاز الدین نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ ٹائم کا تبصرہ “مغرب کی سوچ مسلم دنیا کے بارے میں غلط نظریہ سے آگے نہیں بڑھی۔پی ٹی آئی کے ایک اور حامی بیا آغا نے دعوی کیا کہ اس مضمون میں حقائق کو مبہم کرنے اور حقارت کو معروضیت کے لبادے میں چھپانے کے مستشرقی فن کو دکھایا گیا ہے۔
امریکی جریدے میں شائع کردہ مضمون میں عمران خان کے موقف کو پیش کیا گیا کہ صرف انتخابات ہی اس تلخ سیاسی تقسیم کو ختم کر سکتے ہیں جس سے پورا ملک متاثر ہے۔
انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آتا ہے جو معاشی بحالی کا نقطہ آغاز ہے۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے جس کے پاس صرف 4.6بلین ڈالر کے غیر ملکی ذخائر ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس بحران کو صرف انتخابات سے حل نہیں کیا جا سکتا۔