قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظور کرلی

527

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے انتخابات میں تاخیر کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔

بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ کیس کا تین رکنی بنچ کے بجائے فل بنچ نظرثانی کرے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان سیاسی معاملات میں عدالتی مداخلت پر اپنی تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ حالیہ اقلیتی فیصلے سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے اور وفاقی اکائیوں میں تقسیم کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان عام انتخابات کو سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے بیک وقت مسائل کا حل سمجھتا ہے۔ ایوان نے تین رکنی بنچ کے اقلیتی فیصلے کو مسترد کر دیا۔ فیصلے کے ذریعے دوبارہ لکھنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی فل کورٹ اس پر نظرثانی کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ نے بھی الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کردیا تھا۔

وفاقی کابینہ نے الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو پارلیمنٹ کی قرارداد سے متصادم قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔