آکلینڈ:نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون کرکٹ امپائر کم کاٹن نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
کم کاٹن آئی سی سی مینز انٹرنیشنل کے دو مکمل رکن ممالک کے کرکٹ میچ میں امپائرنگ کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون آن فیلڈ امپائربن گئیں۔
کیوی خاتون امپائر نے بدھ کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں،45سالہ کم کاٹن 16ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل اور44ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کر چکی ہیں۔
History today for umpire Kim Cotton who becomes the first female umpire to stand in a men’s international match between two @ICC full member countries 🤝#NZvSL #CricketNation pic.twitter.com/EI8C1RJt4d
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) April 5, 2023
واضح رہے کہ 2019میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی کلیری پولوساک نے مینز انٹرنیشنل میچ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون آن فیلڈ امپائرکا اعزاز حاصل کیا تھا لیکن انہوں نیدو ایسوسی ایٹ ممالک عمان اور نمیبیا کے درمیان ون ڈے میچ میں امپائرنگ کی تھی،تاہم کم کاٹن پہلی خاتون آن فیلڈ امپائر ہیں جنہوں نے آئی سی سی کے دو مکمل رکن ممالک کے میچ میں آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داری نبھائی۔