عمران خان کا پنجاب میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے انٹرویوز کرنے کا فیصلہ

249

لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں انتخابات لڑنے والے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے سے پہلے انٹرویو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پہلے روز پی پی 1 سے لیکر پی پی 50 تک صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو انٹرویوز کے لئے بلایا گیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان براہ راست پنجاب کے صوبائی حلقوں کے امیدواروں سے انٹرویو کریں گے، پی پی ایک سے 50 تک میں راولپنڈی ، اٹک، بھکر، چکوال جہلم، خوشاب اوردیگر اضلاع کے امیدوارانٹرویو دیں گے۔ 

تمام اضلاع کے انٹرویوز کا سلسلہ مکمل ہوتے ہی ٹکٹوں کا حتمی اعلان بھی کردیا جائے گا، عمران خان براہ راست امیدوار کی اہلیت کا خود جائزہ لیں گے، پارٹی اورکارکنوں کا فیڈ بیک بھی لیا جائے گا، پارٹی تمام حلقوں بارے شارٹ لسٹڈ امیدواروں سے قیادت کو پہلے ہی آگاہ کرچکی ہے۔