لاہور: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے توڑ پھوڑ اور تشدد کے مقدمات کی تفتیش کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو تیسری مرتبہ جمعہ کے روز طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے عمران خان کو خود پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا کہا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے، جمعہ کے روز پیش نہ ہونے پر جے آئی ٹی عدالت سے رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی پولیس پر پتھراؤ، تشدد اور توڑ پھوڑ کے 10 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات لاہور کے تھانہ ریس کورس، سول لائنز اور شادمان میں درج ہیں۔