راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالت نے مشکل وقت میں بہتر فیصلہ دیا اور نظریہ ضرورت نہیں بنی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اندر کسی نے نہیں کہا کہ ہم بائیکاٹ کرنا چاہتے ہیں، سب دلائل دینا چاہتے تھے، 85 رکنی کابینہ کا جمعہ بازار سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد نہیں کرسکتا، شہباز حکومت نااہلی یا انارکی میں سے ایک کیلئے تیار ہوجائے۔
عدلیہ کےبگھوڑےنواز شریف کی دردناک اورمایوس کن پریس کانفرنس خوداسکومنہ چڑھارہی تھی۔عدالت نےمشکل وقت میں بہترفیصلہ دیااورنظریہ ضرورت نہیں بنی3ججزپرریفرینس لانےایمرجینسی لگانےیامارشل لاء کی باتیں کرنےکےڈراؤنےخواب دیکھناچھوڑدیں۔ہفتےسےسعودی عرب کےسرکاری مہمان بننے کی بھیک مانگ رہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 5, 2023
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 5, 2023
انہوں نے کہا کہ یہ سو پیاز بھی کھائیں گے سو لتر بھی کھائیں گے اور عدلیہ کا فیصلہ بھی مانیں گے، عدلیہ خود آئین کے تابع ہے، ملک کے تمام ادارے عدلیہ کے تابع ہیں، عوام کا نام ریاست ہے، عدلیہ کا فیصلہ نہ مانا تو گلی کوچے میں بغاوت ہوگی، شہباز شریف سوچ لے کہ عدلیہ کا فیصلہ ماننا ہے یا توہین عدالت میں نااہل ہوکر رائیونڈ جانا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے جنگجو فورس نہیں چاہیے، رینجرز، ایف سی اور ایکس سروس مین ہی کافی ہیں، عدلیہ کے بھگوڑے نواز شریف کی دردناک اور مایوس کن پریس کانفرنس خود اس کا منہ چڑا رہی تھی۔
سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ 3 ججز پر ریفرنس لانے، ایمرجنسی لگانے یا مارشل لا کی باتیں کرنے کے ڈرانے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، ہفتے سے سعودی عرب کے سرکاری مہمان بننے کی بھیک مانگ رہے ہیں۔