اسلام آباد: سپریم کورٹ کے پنجاب میں الیکشن سے متعلق فیصلے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں حکومتی لیگل ٹیم کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف قانونی اور آئینی آپشنز زیر غور آئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، اکرم شیخ اور اٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔
اجلاس میں انتخابات التوا کے سلسلے میں سپریم کورٹ کےگزشتہ روز کے فیصلے کے خلاف آئینی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔
علاوہ ازیں عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ وزیرعظم کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔