پشاور:عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) نے این اے 45ضلع کرم سمیت دیگر7حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے 70لاکھ روپے کے زیورات کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر ان کی نااہلی کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو پارٹی قیادت سے بھی ہٹایا جائے اوران سے جواب طلبی بھی کی جائے۔درخواست اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے اپنے وکلاء کے توسط سے دائر کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ تحائف غیر قانونی طورپر فروخت کئے اورحاصل رقم اثاثوں میں ظاہر نہیں کی، این اے 45ضلع کرم سمیت دیگر7حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لئے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی میں اہلیہ کی 70لاکھ روپے کی جیولری ظاہر نہیں کی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو پارٹی قیادت سے بھی ہٹایا جائے اوران سے جواب طلبی بھی کی جائے۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے بطور رکن قومی اسمبلی نوٹیفیکیشن کو بھی کالعدم قراردے۔