بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط میں1500 روپے کا اضافہ

445
Increase

اسلام آباد: حکومت نے بینظیر کفالت کے وظائف میں1500روپے اضافے کرکے 7000 سے بڑھا کر 8500 کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری کی زیر صدارت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،اجلاس کے دوران سیکرٹری بی آئی ایس پی نے وفاقی وزیر شازیہ مری کو مختلف اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بینظیر کفالت کی جاری سہ ماہی قسط کو 7000 روپے سے بڑھا کر 8500 کر دیا گیا ہے، ڈائنامک رجسٹری کے تحت نئے مستحقین کو بی آئی ایس پی میں رجسٹریشن کا موقع ملے گا۔

شازیہ مری کو سہ ماہی وظائف سے غیر قانونی کٹوتیوں کی شکایات کے تحت بلاک کیے گئے پی او ایس ایجنٹس کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیر نے بینظیر کفالت مستحقین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شازیہ مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی کے پارٹنر بینک اپنے اے ٹی ایمز کے ذریعے ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بنائیں، 90 لاکھ مستحقین کو آگاہ کیا جائے کہ حکومت نے بینظیر کفالت کے وظائف 7000 سے بڑھا کر 8500 کر دئیے ہیں۔