سپریم کورٹ کے ججز کی اکثریت اپنے تحفظات کا اظہار اختلافی نوٹس کے ذریعے کر چکی،سعد رفیق

293

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کی اکثریت اپنے تحفظات کا اظہار ا تحریری فیصلوں اور اختلافی نوٹس کے ذریعے کر چکی ۔

 ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے اتوارکے روزٹوئٹرپرجاری اپنے بیان میں کیا۔ جبکہ سعد رفیق کا اپنے ایک اورٹویٹ میں کہنا تھا کہ کہنے کیلئے اب باقی بچاکیا ہے ؟آمریت کی کوئی بھی شکل فوجی ہو یا جمہوری،عدالتی ہو یاصحافتی قبول نہیں۔

ان کہنا تھا کہ اپنی جانوں پرکھیل کرعدلیہ بحالی تحریک ،عدلیہ کی آزادی اورغیر جانبداری کیلئے چلائی تھی ،عدالتی جبر اورآمریت کیلئے نہیں ، 2017سے2023 تک عدالتی جبر کے6 برس بہت ہوئے اب اورنہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کی درخواست کے باوجودانہیں نہیں سنا گیا، وفاقی حکومت کی فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کر دی گئی ،لیگل ریفارمز کا قانون پاس ہونے کے باوجود من پسند بنچ بنایا گیا۔