تہران:ایران میں ایک شخص کی جانب سے دوکان میں خریداری کے لیے آنے والی دو بے حجاب خواتین کے سروں پردہی پھینک دیا ، ایرانی عدلیہ نے واقعہ کی ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد تین وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک وارنٹ گرفتاری حملہ آورشخص کے خلاف جاری کیا گیا ہے، اس پرعملی طورپر توہین اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ دو وارنٹ دونوں متاثرہ خواتین کوسر کے بال نہ ڈھانپنے پر جاری کیے گئے ہیں۔
31 مارچ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک شخص ایک دوکان میں دو خواتین کے پاس آرہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ وہ دہی کاپیالا پکڑنے اور اسے ان کے سروں پر ڈالنے سے پہلے کچھ سیکنڈ کے لیے ان کے ساتھ بحث کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے بعد اس شخص کا سامنااسٹور کے مالک سے ہوتا ہے جو اسے مارنے کیلئے بھاگتا ہے۔