بیجنگ: چین میں تیار کردہ ہائی اینڈ(مہنگی)مسافروں گاڑیوں کی فروخت میں فروری کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: یورپی یونین کا 2035 تک پٹرول اور ڈیزل انجن والی نئی کاروں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس عرصے میں چین میں مقامی سطح پر تیار کردہ 3 لاکھ 4 ہزار مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ ماہ کی نسبت 7.1 فیصد زائد ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تعداد 2022 کی اسی مدت کی نسبت 15.4 فیصد زائد ہے جو تمام مسافر گاڑیوں کی شرح نمو سے 4.5 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
چین میں 2022 کے دوران ہائی اینڈ مسافرگاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت11.1 فیصد اضا فے کے ساتھ 38 لاکھ 90 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔