اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی سماجی رویوں میں جو تباہی کر گیا ،اسے قوم کونسلوں تک بھگتنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی نااہلی اور کرپشن کا سب سے بڑا میگا سکینڈل جس نے پاکستان کی سول ایوی ایشن انڈسٹری کو کئی سو ارب روپے کا نقصان پہنچایا اور غیر ملکی ائیرلائنز کو فائدہ دیا۔
PTI حکومت کی نااہلی اور کرپشن کا سب سے بڑا میگا سکینڈل جس نے پاکستان کی سول ایویشن انڈسٹری کو کئی سو ارب روپے کا نقصان پہنچایا اور غیر ملکی ائیرلائنز کو فائدہ دیا۔ کوویڈ کے بعد PIA کی یورپ اور امریکہ کی پروازیں اسکے دس سالہ خسارے بھر سکتی تھیں مگر سب عمران حکومت کی نذر ہو گیا۔ https://t.co/kxwO7hhuCf
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) April 1, 2023
کوروناوائرس کے بعدپی آئی اے کی یورپ اور امریکہ کی پروازیں اسکے10سالہ خسارے بھر سکتی تھیں مگر سب عمران حکومت کی نذر ہو گیا۔
اپنے ایک اورٹویٹ میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی سماجی رویوں میں جو تباہی کر گیا ہے اسے قوم کونسلوں تک بھگتنا ہے۔ بدتمیزی اور جہالت کے رویے ان کے آگے شرماتے ہیں۔ ایسی نسل تیار کی ہے جس کے قریب سے عقل اور شائستگی نام کی چیز نہیں گزری۔