چین: شین ژو۔15 کے خلابازوں کی خلا میں تیسری چہل قدمی

510
 چین: شین ژو۔15 کے خلابازوں کی خلا میں تیسری چہل قدمی

بیجنگ :چین کے شین ژو۔15 کے 4 ماہ قبل خلائی سفر شروع کر نے والے  خلابازوں نے اپنی تیسری خلائی چہل قدمی مکمل کر لی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا پہلی خاتون خلاباز کو خلائی مشن پر بھیجنے کا اعلان

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق تیسری خلائی چہل قدمی خلاباز فی جن لونگ اور ژانگ لو نے خلائی اسٹیشن میں موجود خلاباز ڈینگ چھنگ منگ کے تعاون سے کی۔ اس جوڑی نے لیبارٹری ماڈیول وینتیان میں محفوظ واپسی سے قبل اپنے تمام طے شدہ کام کی تکمیل کی۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتایا ہے کہ 2021 میں شین ژو۔12 انسان بردار مشن کے بعد سے عملے کے 4 ارکان نے مجموعی طور پر 10 مرتبہ خلائی چہل قدمی کی جس میں اہم ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کی گئی۔ اس دوران خلائی جہاز سے باہر سرگرمیوں کی پیروی منصوبہ بندی کے تحت باقاعدگی سے انجام دی گئی۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ شین زو۔15 کے عملے نے خلائی اسٹیشن کے مدار میں دیکھ بھال سمیت مختلف کام مکمل کیے ہیں۔ اسٹرلنگ تھرمو الیکٹرک کنورٹرنے مدار میں آزمائش مکمل کرلی ہے۔

یہ تھرمل توانائی کو نسبتا اعلی کارکردگی اور  مکمل طاقت کے ساتھ بجلی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کنورٹر کے مستقبل میں انسان بردار  قمری مشنز اور گہری خلائی کھوج میں استعمال ہونے کی توقع ہے۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق تیان ژو۔6 مال بردار جہاز  کو جنوبی صوبہ ہائی نان میں وین چھانگ خلائی جہاز لانچ کے مقام  پر منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ مئی کے اوائل یا وسط میں خلا میں بھیجا جائے گا۔