ن لیگی سابق رکن پنجاب اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل

883
joined

 لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق رکن پنجاب اسمبلی نذر گوندل نے پارٹی کو خیر باد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، چودھری نذر گوندل نے چیئر مین بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کےبعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ ۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نذر گوندل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے نظریات اور منشور سے مطمئن ہوں۔ اگلا الیکشن پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑوں گا۔نذر گوندل نے مزید کہا  کہ پچھلے الیکشن میں فواد چوہدری کی سپورٹ کی تھی ، پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی تھی۔ ملاقات کے دوران نذر گوندل کے ہمراہ پیر حمزہ کرامانی بھی موجود تھے۔