اسلام آباد:عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے نب کی جانب سے طلبی کو عدالت میں چیلنج کردیا۔ سابق خاتون اول بشری عمران نے قومی احتساب بیورو (نیب)میں طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
بشری بی بی کی جانب سے عدالت سے 17 فروری اور 16 فروری کے نوٹسز غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں بشری بی بی نے استدعا کی کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب کو میرے خلاف تادیبی کاروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔ بشری بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔