عمران خان کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا مذاق ہے، مریم صفدر

349
no talks

لاہور : مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم صفدر نے کہاہے کہ عمران خان بتائیں کہ  آئین شکن کا خطاب ملنے پر ججز کی تصاویر پر جوتے کس نے برسائے تھے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم صفدر نے عمران خان کے ٹوئٹ کا جواب ٹوئٹر کے ذریعے ہی دیتے ہوئے کہاکہ عدالتوں کے باہر ٹرک کھڑے کرنے سے لے کر،سپریم کورٹ وچ ساڈے بندے بیٹھے نے،مظاہر نقوی کے سامنے پرویز الہی نے اپنا کیس لگوانے تک تمھارے سہولت کاروں نے جو دھبے اپنے اوپر لگوا لیے ہیں وہ انکا اور تمھارا پیچھا کریں گے۔

انہوں نے  گزشتہ روز بھی ٹوئٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاتھا کہ ملک، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، اب چُپ کر کے بیٹھ جاؤ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ ہو یا فل کورٹ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔