اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں نیب کے 16 مارچ اور 17 فروری کے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کیا گیا ہے۔
عمران خان نےکیس کا فیصلہ آنے تک نیب کو تادیبی کاروائی سے روکنے کی استدعا بھی کی ہے۔
عمران خان نے درخواست کی ہے کہ نیب کے 16 فروری اور17 مارچ کے نوٹس غیرقانونی قرار دیے جائیں۔
درخواست پر فیصلہ آنے تک انکوائری کو انویسٹیگیشن میں تبدیل کرنے سے روکا جائے۔