بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے ملازمین انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے

378
administration

کراچی: بےنظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن نے ملازمین کی سینڈیکیٹ سے منظور شدہ حج پالیسی بند کردی اور گریڈ 18 کے اسسٹنٹ پروفیسر کو بطور ایکٹنگ رجسٹرار تعینات کردیا۔ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ 1سے 16 کے ملازمین کو حج اسکیم کے تحت ایک ملازم کو قرااندازی کے منتخب کیا جاتا ہے گزشتہ دو سالوں سے مسلسل بہانے بناکر اس اسکیم کو ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا تھاتاہم امسال انتظامیہ نے اچانک یہ اسکیم بند کرنے کا اعلان کردیا، جس پر یونیورسٹی ملازمین نے کراچی پریس کلب کے باہر قائم مقام وائس چانسلر اور قائم مقام رجسٹرار کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے پلے کارڈزبھی اٹھارکھے تھے جس میں قائم مقام وائس چانسلراورقائم مقام رجسٹرار کے خلاف اور مستقل رجسٹرارکی تعیناتی کے لئے نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو شہید یونیورسیٹی کی تباہی پر سندھ حکومت کیوں خاموش ہے، ان کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر اور قائم مقام رجسٹرار کا یہ اقدام ملازمین کے ساتھ نا انصافی ہےہمار مطالبہ ہے کہ اس اسکیم کو فورا بحال کیا جائے۔ اور بطورایکٹنگ رجسٹرار تعینات گریڈ 18 کے اسسٹنٹ پروفیسر کو فوری ہٹایاجائے۔

واضع رہے کہ لیاری یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر، رجسٹرار، ڈاریکٹر فنانس کی سیٹیں تا حال خالی ہیں۔