راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا عدلیہ پر حملہ کوئی نئی بات نہیں ،حکومتی بل الیکشن روکنے کی ناکام کوشش ہے، تبدیلی آئینی ترمیم کے بغیرممکن نہیں ہوسکتی جو عدالت کی حکم عدولی کریگاوہ بغاوت کو دعوت دے گا، پاکستان کے تمام ادارے وزیراعظم سمیت سپریم کورٹ کے حکم کے ماتحت ہیں ،آٹے کی جگہ موت اوربورا بانٹا جا رہاہے۔
ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسئلہ پیسے اورسکیو رٹی کانہیں نیت کاہے کیونکہ حکومت سے لوگوں کی نفرت اس جگہ پر پہنچ گئی کہ حکومت عوام میں جانے کیلئے تیار نہیں، سپریم کورٹ آئین کے تابع ہے اورآئین کاکوئی لاڈلانہیں90دن میں انتخاب آئین کااٹل فیصلہ ہے جوبھی اس سے بھاگے گا جمہوری نظام کے خاتمے کی بنیادرکھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 50فیصد مہنگائی83فیصد پاکستانیوں کی بیروزگاری میں اضافہ تشویشناک ہے پہلے حکومت اوراپوزیشن میں تصادم تھااب حکومت پارلیمنٹ کوعدلیہ کیساتھ تصادم کی طرف