کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی روکنے کا حکم

622

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں تنازع کا باعث بننے والی 6 یونین کونسلز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم دے دیا، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نے 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس سردار اعجازِ اسحاق خان نے احکامات جاری کیے کہ 22 مارچ کے 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا، پانچ یونین کونسلز کراچی ویسٹ کی ایک کراچی ایسٹ کی شامل ہے ، عدالت کو بتایا گیا کہ چھ یونین کونسلز میں آج دوبارہ گنتی ہونا ہے ، اگر آج گنتی ہو جاتی ہے تو پٹیشن غیر موثر ہو جائے گی ۔