اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے دوران سماعت کہا میں نے بھی سیکورٹی کے حوالے سے بات کی ہے، جس پر فواد چودھری نے کہا نہیں، آپ نے یہ بات نہیں کی، آپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے فواد چودھری کو جواب دیا آپ سے زیادہ جھوٹ کوئی نہیں بولتا۔
عدالت نے فواد چودھریاور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو کراس ٹاک سے منع کر دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ سکیورٹی کے ایشو پر وفاق کو نوٹس کر رہے اور پولیس کو گرفتاری سے روک رہے ہیں، ریاست اس بات کو محسوس کرے کہ وہ ریاست ہے، حکومتیں تو آتی جاتی رہتی ہیں، ریاست اپنے شہریوں کے لیے موجود ہوتی ہے۔