لندن:میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے گن پوائنٹ پر ہیرے کی گھڑی چھیننے والے دو ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق 18 اپریل 2022 کو گھڑی چھیننے کی واردات ہوئی، جب 36 سالہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم رات 9 بجے لندن ایسٹ کے ریسٹورنٹ سے باہر نکل رہے تھے۔اس دوران ملزمان عامر خان سے گھڑی چھین کے فرار ہوگئے تھے، اس گھڑی کی مالیت 70 ہزار پانڈ تھی یعنی پاکستانی روپے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔
لندن فلائنگ اسکواڈ انویسٹی گیشن نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا پتہ لگایا اور 22جون کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے۔معاملہ جب عدالت پہنچا تو ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔
اسنارزبروک کران کورٹ نے 20 سالہ ڈینٹے کیمپبل اور 25سالہ احمد باناکو مجرم قراردے دیا۔میٹ فلائنگ اسکواڈ کے جاسوس کانسٹیبل سٹورٹ پونڈر نے کہا کہ ملزمان کی جانب سے منصوبہ بندی کے تحت واردات کی گئی۔
قبل ازیں عامر خان نے عدالت کو بتایا کہ میں ایک اسپورٹس مین ہوں، ایک فائٹر ہوں، میں نے کئی مشکل حالات کا مقابلہ کیا ہے، لیکن یہ واقعہ مختلف اور خوفناک تھا، ملزمان نے میری سر پر بندوق رکھی تھی، میں ان کے پہچان نہیں سکا کیونکہ انہ وں نے ماسک پہن رکھا تھا، میں نہیں چاہتا تھا کہ ملزمان مجھ پر گولی چلائیں۔