پاکپتن میں خاندان کے سات افراد کو قتل کرنے والا ملزم ساتھی سمیت اٹک سے گرفتار

552

پاکپتن:گزشتہ روز پاکپتن میں جائیداد کے تنازع پر اپنے ہی خاندان کے سات افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت اٹک سے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کی گرفتاری نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی اورآئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر محمد عثمان انور کی جانب سے نوٹس لینے کے 24گھنٹوں کے اندرعمل میںلائی گئی ہے۔

ملزم سرور نے ساتھی سمیت گزشتہ روز پاکپتن کے گائوں بڑی راکھ میں اپنے ہی خاندان کے سات افراد کوقتل کردیا تھا۔

ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی ماں، بہن، بھابھی، دوبھائیوں اورکمسن بھتیجوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھااورموقع سے فرارہوگیا تھا۔

پولیس نے ملزم سروراوراس کے ساتھی اسد کو اٹک سے گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ گرفتاری ممکن ہوئی۔ ملزم اپنے ہی خاندان کے سات افراد کو قتل کرنے کے بعد اپنے بیوی بچوں سمیت موقع سے فرارہو گیا تھا۔