انارکی پھیلانے کیلئے پنجاب اسمبلی توڑی گئی، مریم نواز

447

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے لانچ کیا گیا، ملک میں انارکی پھیلانے کیلئے پنجاب اسمبلی توڑی گئی۔

مریم صفدر نے کہا کہ  ہم الیکشن میں جانے سے نہیں ڈرتے ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں لیکن ہم لیول پلیننگ فیلڈ چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پہلے ترازو کے پلڑے برابر کرو پھر الیکشن کراؤ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی ساری سیاست سہولت کاروں کے گرد گھومتی ہے جن کی باقیات عدلیہ میں موجود ہیں اور یہ ان پر تکیہ کیے بیٹھے ہیں، ایک شخص نے پاکستان کے قانون کو پاؤں تلے روندا لیکن اسے پانچ منٹ میں ضمانت مل جاتی ہے، اب انہوں نے جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ تلاش کرلی ہے۔