اسلام آباد میں بھی سبزی فروٹ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

501
vegetables

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں لگائے گئے سستے بازارمہنگائی کی لپیٹ  میں آگئے ،سبزی فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ گئیں،مہنگائی نے روزے داروں کو دن میں تارے دکھا دیے۔

رمضان میں سب سے زیادہ استعما ل ہونے والا پیاز 776روپے دڑی ہوگیا،سیب 336 روپے کلو،کیلا 350 روپے اورکینو مالٹا 290 روپے درجن ہوگیا۔

حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے لگائے گئے سستے  بازار میں کچھ بھی سستا نہیں ہے۔ جی سکس میں لگائے گئے سستے بازار میں اشیائے خور و نوش کی قیمتیں سن کر  روزے دار پریشانی میں مبتلا  ہوگئے ۔

سستے بازار میں پیاز 776  روپے پانچ کلو،لہسن 368 روپے فی کلو،آلو 280 روپے  پانچ کلو،ٹماٹر 120 روپے کلو، لیموں 470روپے کلو،ادرک 676 روپے کلو میں فروخت ہورہاہے جبکہ فروٹ میں سیب 336 روپے کلو،کھجور 260 سے 540 تک کلو،کیلا 350 روپے درجن،کینو مالٹا 290 روپے درجن،امرود 188 روپے کلو اورخربوزہ 168 روپے کلو میں فروخت ہورہاہے ۔

شہری کہتے ہیں حکومت کو چاہیے تھا اس ماہ خاص طور پر قیمتوں میں کمی کرئے، سستے بازار وں میں شہری مہنگائی سے نالاں نظر آتے ہیں کہتے ہیں ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے ،حکومت کو  کم از کم آٹا دال گھی جیسی ضروری کی چیزیں سستی ہونی چاہیے۔