عمران خان کے انتشار، گالم گلوچ، ، نفرت اور تقسیم کے وژن سے قوم خوب واقف ہے،شیری رحمان

332
وزیراعظم ہر کسی سے تصادم کے لئے تیار ہیں، شیری رحمان

سلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں وہ آج جلسے میں اپنے “حقیقی آزادی” کے وژن پر روشنی ڈالیں گے۔ آپ کے وژن سے قوم ہر روز مستفید ہوتی ہے۔ آپ کے انتشار، گالم گلوچ، الزام تراشی، نفرت اور تقسیم کے “وژن” سے قوم خوب واقف ہے۔

آج ملک میں جو بحران اور طوفان بدتمیزی برپا ہے وہ آپ ہی کے “وژن” کی بدولت ہے۔ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے ہفتہ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی، عدالت اور قانون کی توہین ہی آپ کا وژن اور سیاست ہے۔ گرفتاری سے بچنے کیلئے ریاست اور عدالت کی رٹ کو چیلنج کر کے آپ جلسوں میں “حقیقی آزادی” کے نعرے لگا رہے۔ آپ امریکی لابنگ کمپنیوں سے معاہدے کر کے کس منہ سے امریکی غلامی اور حقیقی آزادی کے لیکچر دے رہے؟ شیری رحمان نے کہا کہ جلسہ بے شک کریں لیکن انتشار اور تقسیم کو ہوا نہ دیں۔

جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے لیکن ان جلسوں میں ضابطہ اخلاق قانون کو پامال نہ کریں۔ خود آئین، قانون اور عدلیہ کی توہین کر کے عوام کو اخلاقیات، آزادی اور قانون کی حکمرانی کا درس نہ دیں۔ یہ دوہرا معیار بند کریں۔