سیاسی عیاشیوں کے لئے پیسے ہیں ،الیکشن کیلئے نہیں،شیخ رشید

385

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دواسمبلیاں اس لیے تحلیل کی تھیں کہ90روزمیں انتخاب ہوں گے، ایک ہفتے میں قبضہ گروپ پرآرٹیکل6لگناچاہیے ورنہ اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتاہے ،سوموار تک الیکشن کمیشن کے آئینی بحران کے فیصلے کا پتہ لگ جائے گا(ن) لیگ کی8اکتوبر کو بھی الیکشن کی نیت نہیں کیونکہ عوام ان سے سیاسی انتقام لے گی۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ان کامسئلہ نہ سکیورٹی ہے نہ پیسے ہیں، اپریل میں الیکشن نہیں ہوسکتے تواکتوبرمیں پیسے کہاں سے آئیں گے ،پہلے ملک معاشی سیاسی اوراقتصادی طورپرتباہ ہوتے ہیں اس کے بعدٹوٹ جاتے ہیں ایسے اناڑیوں کوکھلاڑی بناکے بٹھادیاہے جن کوگھروالے نہیں جانتے تمام سیاسی عیاشیوں کے لئے پیسے ہیں الیکشن کے لئے پیسے نہیں ہیں۔

شیخ رشید احمدنے کہا کہ ایک طرف عمران خان سے گرینڈسیاسی ڈئیلاگ چاہتے ہیں دوسری طرف گرفتاریاں اورمینار پاکستان جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ان کامسئلہ اب آئی ایم ایف ہے نہ غریب کی بھوک ہے ،عمران خان کے کلین سویپ کاخوف ہے ،بڑی عدالتی جنگ شروع ہونے جارہی ہے آر یا پار ہوجائیگا۔