پشاور کے بازاروں میں پیشہ ور گداگروں کے ڈیرے

645

پشاور:  پختونخوا کے دارالحکومت شہر کے بازاروں میں  پیشہ ور گداگروں نے ڈیرے جما لیے، جس کی وجہ سے خریداری کیلئے بازار آنے والے لوگوں باالخصوص خواتین کو شدید پریشانی کا  سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

متعلقہ حکام اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ گداگروں کی وجہ سے مستحق افراد بھی مخیر حضرات کے خیرات و زکوة سے محروم ہونے لگے۔

شہرکے مصروف ترین بازاروں اور علاقوں ماہ رمضان میں پیشہ ور ٹھکاریوں کی بڑی تعداد کی موجودگی متعلقہ حکام کے لیے چیلنج بن چکا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں جامع پلان ترتیب دے کر گداگروں کا صفایا کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔